سنگاکارا اور چندیمل نے بنگلہ دیشی بولنگ اٹیک کچل دیا
دونوں میزبان پلیئرز کی سنچریاں، سری لنکا کے 6وکٹ پر 294رنز، 54 کی برتری
کولمبو ٹیسٹ :سری لنکن بیٹسمین انجیلو میتھیوز اسٹروک کھیلنے کے بعد سلپ میں موجود بنگلہ دیشی فیلڈر محمود اللہ کے ہاتھوں میں گیند جاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
لاہور:
کولمبو ٹیسٹ میں سنگاکارا اور دنیش چندیمل نے بنگلہ دیشی اٹیک کو کچل دیا۔
دونوں نے سنچریاں اسکور کرکے سری لنکا کی پوزیشن بہتر بنادی، دوسرے دن کے اختتام تک میزبان سائیڈ نے6 وکٹوں پر294 رنز بنالیے، سنگاکارا 127 رنز پر ناقابل شکست ہیں، چندیمل نے102رنزبنائے، ربیع الاسلام اور روبیل حسین نے دودو وکٹیں لیں۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز 6 وکٹوں پر 294 رنزبناکر 54 رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ ابھی اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔ میزبان سائیڈ کو کمارسنگاکارا اور دنیش چندیمل نے اس وقت مشکل سے نکالا جب 69 رنز پرچار وکٹیں گرچکی تھیں۔
دونوں کے بنگلہ دیشی اٹیک کی خوش فہمی دور کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کرڈالیں، سنگاکارا اور چندیمل کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 195 رنز بنے، اس جوڑی کا خاتمہ آخرکار روبیل حسین کے ہاتھوں ہوا جب انھوں نے چندیمل کو 102 رنز پر آئوٹ کیا مگر اس وقت تک سری لنکا بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 240 سے آگے نکل چکا تھا، دن کے اختتام سے قبل بنگال ٹائیگرز کو خوشی منانے کا ایک اور موقع ملا جب وتھانگے( 12) روبیل کی گیند پر مومن کا کیچ بنے، جب دوسرے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو سری لنکا نے 6 وکٹ پر 294 رنز بنالیے تھے، کمار سنگاکارا 127 رنز پر ناقابل شکست تھے۔
یہ ان کی بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل تیسری سنچری ہے، انھوں نے اپنے ملک میں 6000 ٹیسٹ رنز بھی مکمل کرلیے۔ اس سے قبل سری لنکا نے 18 رنز ایک وکٹ سے اتوار کو کھیل کا آغاز کیا،ڈیموتھ کرونا رتنے نے اپنے گذشتہ روز کے اسکور 12 میں مزید پانچ رنز جوڑے اور ابوالحسن کی گیند پر وکٹ کیپر مشفیق کے ہاتھوں جکڑے گئے، لاہیروتھریمانے بغیر کھاتہ کھولے روبیل کو وکٹ عطیہ کردی کیچ مشفیق نے تھاما، انجیلو میتیھوز کو 16 کے انفرادی اسکور پر سلپ میں موجود محمود اللہ نے سوہاگ غازی کی گیند پر کیچ کیا۔