قومی اسنوکر عالمی چیمپئن آصف کو اپ سیٹ شکست

ابتدائی لیگ میچز میں یوسف، خرم آغا، سلطان محمد، جاوید اور شاہد بھی ناکام

ابتدائی لیگ میچز میں یوسف، خرم آغا، سلطان محمد، جاوید اور شاہد بھی ناکام۔ فوٹو: فائل

عالمی اسنوکر چیمپئن اور ٹاپ سیڈ محمدآصف کو قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے افتتاحی روز پہلے ہی میچ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا ہوگیا۔

جبکہ دیگر 5سیڈڈ کھلاڑیوں محمد یوسف، خرم آغا، سندھ کے سلطان محمد،محمد جاوید انصاری اور پنجاب کے شاہد آفتاب کو بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈفیڈریشن کے تحت کراچی جیمخانہ میں اتوار سے شروع ہونے والی38 ویںقومی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے عالمی چیمپئن محمد آصف (پنجاب) کو سندھ کے محمد اشتیاق نے ڈھائی گھنٹے کے سخت مگر دلچسپ مقابلے کے بعد 4-3 فریمز سے شکست دی،یوسف کو عمران شہزادنے 4-3 سے اور فرحان نور نے خرم آغا کو 4-1 سے مات دی۔




خیبر پختون خوا کے آکاش رفیق نے سلطان محمد (سندھ)کو 4-2 سے،محمد سجاد (پنجاب) نے سندھ کے جاوید انصاری کو4-1سے اور پنجاب کے عامر طارق نے پنجاب ہی کے شاہد آفتاب کو 4-3 سے ہرا کر اپ سیٹ کیے، دیگر میچوں میں اسجد اقبال(پنجاب) نے عامر رشید(پنجاب)،سہیل شہزاد (سندھ)نے قمر زمان (کے پی کے)، محمد بلال(پنجاب) نے محمد جاوید(سندھ)،شرجیل محمود(کے پی کے) نے محسن امین(پنجاب)،بابر محسن (پنجاب) نے عامر شہزاد(کے پی کے)،ابو صائم (پنجاب) نے نجیب اللہ خان (بلوچستان) اور عمیر عالم(سندھ) نے محمد عزیر عزیز کو ہرا دیا، لیگ کی بنیاد پر ہونے والے اس چیمپئن شپ کے دوسرے روز پیر کو عالمی چیمپئن محمد آصف گروپ اے میں اپنا دوسرا میچ عامر شہزادکیخلاف کھیلیں گے۔
Load Next Story