اسپینش فٹبال ریئل میڈرڈ نے ملورکا کو 52 سے پچھاڑدیا

دوسرے ہاف میں کرسٹیانو رونالڈو، لوکا موڈرک اور گونزیلو نے میچ کا پانسہ پلٹا

دوسرے ہاف میں کرسٹیانو رونالڈو، لوکا موڈرک اور گونزیلو نے میچ کا پانسہ پلٹا۔ فوٹو: فائل

اسپینش فٹبال لیگ میں سپراسٹار سے سجی ریئل میڈرڈ نے دوسرے ہاف میں غیرمعمولی کھیل پیش کرتے ہوئے ملورکا کو5-2 سے پچھاڑ دیا۔

کرسٹیانو رونالڈو، لوکا موڈرک اور گونزیلو ہگوین کے بالترتیب 52ویں، 54ویں اور 57ویں منٹ کے گولز سے قبل ملورکا کی ٹیم کو چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنلسٹ کے مقابلے میں2-1 کی برتری حاصل تھی۔کوچ جوز مورینو نے مڈفیلڈرز زابی الونسو، میسٹ اوزل اور سمیع خدیرا کوآرام دیتے ہوئے کاکا اور الویرو موراٹا کو کھیلنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے پیپ کو سینٹرل مڈ فیلڈ پر کھلایا۔

میڈرڈ نے پیپ اور رونالڈو کی اچھے تال میل کی بدولت گول برابر کیا۔ دس منٹ بعد ہی الیجندرو الفیرو نے کارنر سے لگائی ہوئی شاٹ کو ہیڈر کرکے ملورکا کو سبقت دلادی، ملورکا اس سے قبل دو میچز جیتنے کے باوجود ریلیگیشن زون میں موجود ہے۔ یہ دیکھنے کے بعد کہ مہمان ٹیم بریک سے پہلے ہی جیتنے کی کوشش کررہی ہے مورینو نے ہاف ٹائم پر کریم بینزیما اور میسٹ اوزل کو میدان میں اتاردیا، دوسرے ہاف میں سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے ہیڈر پر ملورکا کے گول کیپر دودو اواٹے بے بس دکھائی دیے اور اس طرح مقابلہ 2-2 سے برابر ہوگیا۔


 



دو منٹ بعد ہی مورڈک نے ایک خوبصورت شاٹ کی مدد سے گیند کو جال میں پھینک دیا جس کے چند لمحوں بعد ہی اوزل نے برتری کو مزید بڑھانے ہوئے ایک مرتبہ پھر گیند کو جال کی راہ دکھائی اور میڈرڈ کی برتری کو 4-2 تک بڑھا دیا۔ اس موقع پر میڈرڈ کے شائقین کی کیفیت دیکھنے کے قابل تھی جو انتہائی جوش و خروش کا مظاہرہ کررہے تھے۔

کریم بینزیما نے میچ کے آخری لمحات میں گول کرکے فوقیت کو 5-2 تک بڑھا کر ریئل میڈرڈ کی فتح کو یقینی بنادیا۔ جیت سے میڈرڈ لیگ لیڈرز ایف سی بارسلونا سے صرف 10 پوائنٹس پیچھے رہ گیا ہے جبکہ ملورکا ریلیگیشن زون میں ہی موجود ہے۔دیگر میچزمیں ریئل سوسائیڈڈ نے ویلاڈولڈ کو 4-1 سے مات دی، گیتافے نے ہوم گراؤنڈ پر ایتھلیٹک بلباؤ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے پچھاڑا۔
Load Next Story