دبئی کے شیخ نے200 تلورمحکمہ جنگلی حیات کو تحفے میں دیدیے
پرندے نیشنل پارک میں قیام کے بعد ہجرت کرکے سائبیریا چلے جائیں گے، اسلم خان
دبئی کے شیخ ہمدان بن محمد المکتوم کی جانب سے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کو تحفے میں دیے گئے 200 تلور جامشورو نیشنل پارک میں آزاد کیے جارہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
دبئی کے شیخ ہمدان بن محمد المکتوم نے200سے زائد قیمتی تلورسندھ کے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کو تحفے میں دیدیے۔
ہیں،یہ تلورایک ہفتہ قبل کراچی پہنچے، ان تلوروںکو آزاد کرنے کی تقریب اتوار کو ضلع جامشورو نے نیشنل پارک میں ہوئی جس میں محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے کنزرویٹر حسین بخش بھگت، شیخ کے نمائندے عارف زرونی ، اسلم خان بلوچ اور محکمے کے اعلیٰ افسران موجود تھے، تقریب کے دوران ان 200 پرندوں کو نیشنل پارک میں آزاد کیا گیاجس سے پارک میںخوبصورت ماحول پیدا ہوگیا اور آسمان پرندوں سے بھرگیا، یہ نظارہ دیکھنے کے قابل تھا۔
اس موقع پر اسلم خان بلوچ نے ایکسپریس کو بتایا کہ یہ پرندے شیخ ہمدان بن محمد المکتوم نے پاکستان میں تلور کی نسل میں اضافے کیلیے تحفے کے طور پر دیے ہیں، ان پرندوں کو آزاد کرنے کا مطلب پاکستان میں ان کی نسل میں اضافہ کرنا ہے،انھوں نے کہا کہ یہ پرندے سائبیریا سے ہجرت کرکے ستمبر میں پاکستان آتے ہیں اور سرد موسم گزار کر مارچ میں واپس سائبیریا چلے جاتے ہیں، انھوں نے کہا کہ آج جو پرندے آزاد کیے گئے ہیں وہ کچھ دن نیشنل پارک میں قیام کریں گے پھر ہجرت کرکے سائبیریا چلے جائیں گے،انھوں نے کہا کہ ان پرندوں کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے، انھوں نے بتایا کہ سندھ میں تلور پرندوں کی شکار پر پابندی ہے۔