حادثات کی روک تھام کیلیے روڈ سیفٹی آڈٹ ٹاسک فورس قائم
بلدیہ عظمیٰ شہر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلیے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے.
بلدیہ عظمیٰ شہر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلیے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے. فوٹو: فائل
ایڈمنسٹریٹر کراچی سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلیے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے سائنسی بنیادوں پر کام کرنے کے لیے روڈ سیفٹی آڈٹ ٹاسک فورس قائم کردی جو شہر میںسڑکوں پر ٹریفک خطرات کے حامل مقامات کی نشاندہی کا کام کررہی ہے، ٹاسک فورس کی نشاندہی کے بعد شہر میں ٹریفک خطرات کے مقامات کو سڑک استعمال کرنے والوں کیلیے محفوظ بنایا جائے گا، یہ بات انھوں نے کراچی میں ٹریفک حادثات، ان کی روک تھام اور ٹریفک کی نئی اسکیموں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے اپنی کوششوں کو موثر بنائے۔
اجلاس نے فیصلہ کیا کہ بچوں کو اسکولوں میں روڈ سیفٹی تعلیم کا پروگرام موثر بنایا جائے گا، اس سلسلے میں روڈ سیفٹی کے اصولوں کو موثر طور پر نصاب میں شامل کیا جائے گا، بچوں کوٹریفک خطرات سمجھنے اور ان سے بچنے کی عملی تربیت دی جائیگی، اس سلسلے میںباغ ابن قاسم ، سفاری پارک اور زو میں روڈ سیفٹی پار ک تعمیر کیے جائیں گے،اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اقوام متحدہ کے دس سالہ روڈ سیفٹی پروگرام 2010-20 کے پروگراموں پر عمل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں مئی میں روڈ ٹریفک انجری ریسرچ سینٹر کے تعاون سے روڈ سیفٹی ویک منایا جائے گا۔