ہیپی پیلس اسکولز کے زیر اہتمام فیملی فن فیئر کا انعقاد

رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف،روؤف صدیقی سمیت دیگر کی شرکت.

ہیپی پیلس گروپ آف اسکول کی 31ویں سالگرہ کے موقع پر رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف ، رکن صوبائی اسمبلی رئوف صدیقی، ایڈمنسٹریٹر آصف خان، چیئرپرسن ملیحہ خان اور ایم ڈی محمد حسن خان کیک کاٹ رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ہیپی پیلس گروپ آف اسکولزکے زیر اہتمام مرکزکھیل وثقافت میں فیملی میلے کا انعقادکیاگیا جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف اور صوبائی اسمبلی کے رکن عبدالرؤف صدیقی نے میلے کا افتتاح کیا۔

اسکول کے طلبہ وطالبات، والدین اور چیئرپرسن ملیحہ خاں سمیت اسکول کے اساتذہ نے بھی میلے میں شرکت کی جبکہ میلے میں مختلف اسٹالزبھی لگائے گئے تھے، اس موقع پر ہیپی پیلس گروپ آف اسکولزکے سربراہ محمدآصف خان نے کہاکہ میلے کے انعقاد کا مقصدطلبہ وطالبات میں موجود صلاحیتوں کو اجاگرکرنا ہے، ہیپی پیلس اسکول میں تدریس کے ساتھ ساتھ کھیل کودکی سرگرمیاں بھی جاری رہتی ہیں۔




انھوں نے طالب علموں سے کہاکہ زیر تعلیم نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں لہٰذا طالبعلم علم کے حصول کیلیے کوشاں رہیں، علم حاصل کرکے ہی ملک اور قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے، انھوں نے کہاکہ طالب علم مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالتے ہیںانھیں چاہیے کہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ ملک کے حالات پر بھی گہری نظر رکھیں، انھوں نے بتایا کہ ہیپی پیلس اسکول نے 31 سال مکمل کرلیے ہیں جو ایک خوش آئند بات ہے، اس موقع پرسالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
Load Next Story