قوم کی تمام امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہیں آفاق احمد
مہاجر لفظ ہماری شناخت ہی نہیں وجود کا اظہار بھی ہے یوم تاسیس پر پیغام.
مہاجر لفظ ہماری شناخت ہی نہیں وجود کا اظہار بھی ہے یوم تاسیس پر پیغام۔ فوٹو: فائل
MULTAN:
مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ یرغمال مہاجر قوم کی تمام امیدیں مہاجر نوجوانوں سے وابستہ ہیں اس لیے مہاجر نوجوان تصادم سے گریز کریں اور اپنے اندر اتحاد و نظم قائم کریں۔
یہ بات انھوں نے حیدرآباد، کوٹری ،میر پورخاص ،ٹنڈوآدم ،شہداد پور اور ٹنڈو الہیار کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب میں کہی، اجلاس میں اندرون سندھ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج کلیم اللہ اور ممبران محمد ارشاد،عبدالسلام خان اور دلشاد احمد نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب میں چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ نئے سندھی کی اصطلاح استعمال کرنے والوں کے پیٹ میں انتخابات کے وقت درد اٹھنا نئی بات نہیں ہے،مہاجر قومی موومنٹ کے یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں آفاق احمد نے کہا کہ لفظ ''مہاجر''صرف ہماری شناخت ،ہمارے وجود کا اظہار ہی نہیں بلکہ اس لفظ سے ہماری تاریخ جڑی ہے۔
آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر قوم سے انکی تاریخ چھیننے والے چاہتے ہیں کہ مہاجر نوجوانوں کو یہ بھی یاد نہ رہے کہ وہ بانیانِ پاکستان کی اولادیں ہیں تاکہ انھیں انکے بزرگوں کے بنائے ہوئے ملک کے خلاف استعمال کیا جاسکے،ہم اپنے ماضی کو بھول کر حال کا موازنہ نہیں کرسکتے،آفاق احمد نے کہا کہ آنے والا وقت مہاجر نوجوانوں کا ہے جنھیں مہاجر پرچم تلے متحد ہوکر اپنی قوم کو تباہی کے دلدل سے نکال کر بہتر مستقبل فراہم کرنا ہے۔