جامعہ اردو میں موسمیاتی تبدیلی پرکانفرنس منعقد ہوگی

جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات میں آپشن فارم 22 مارچ تک جمع ہونگے.

جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات میں آپشن فارم 22 مارچ تک جمع ہونگے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ نباتیات کے تحت2 روزہ کانفرنس بعنوان''موسمیاتی تبدیلیاں اور پاکستان کے حیاتیاتی وسائل''21 اور 22 مارچ کو ڈاکٹر عبدالقدیر آڈیٹوریم گلشن اقبال کیمپس میں ہوگی۔

کانفرنس کی صدارت جامعہ اردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کریں گے جبکہ پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر مدثر اسرار مہمان خصوصی ہوں گے۔ جامعہ کراچی کے انچارج سیمسٹر ایگزامنیشن سیکشن کے اعلامیے کے مطابق''آپشن فارم'' جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 مارچ مقرر کی گئی ہے، ایسے طلبا جو اپنے بی ایس پروگرام کو آنرز پروگرام میں یا آنرز سے بی ایس پروگرام میں تبدیل کرانا چاہتے ہیں وہ مقررہ تاریخ کے اندر آپشن فارم جمع کراسکتے ہیں، جو طلبا پہلے اپنا فارم جمع کراچکے ہیں انھیں بھی دوبارہ فارم جمع کرانا ہوگا۔




جامعہ کراچی کی سینیٹ کے لیے کالج پرنسپلزکی مخصوص نشستوں پر انتخابات10اپریل کو آرٹس آڈیٹوریم میں منعقد ہوں گے، ان نشستوں پر انتخاب کے لیے نامزدگی فارم 26 مارچ تک رجسٹرار آفس میں جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ سینیٹ میں اساتذہ کی نشستوں کے لیے انتخابات بدھ27 مارچ کو ہوں گے٭ جامعہ کراچی کے تحت بی ایس فزیوتھراپی سال چہارم سالانہ امتحانات برائے 2013 کا 4 مارچ کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب آج پیر 18 مارچ کو ہوگا، واضح رہے کہ وقت اور امتحانی مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
Load Next Story