جنگ کیلیے ہمہ وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے نیول چیف
موجودہ وسائل میں ہمیں اپنی آپریشنل استعداد مزید بہتر کرنا ضروری ہے، ایڈمر ل عباسی
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پی این ٹیکنیکل اینڈ انڈسٹری میں افسران کیساتھ گروپ فوٹو
PESHAWAR:
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ وسائل میں ہمیں جنگ کیلیے ہمہ وقت تیار رہنے اور اپنی آپریشنل استعداد مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
پاک بحریہ کی جانب سے پی این ایس جوہرکراچی میں ٹیکنیکل سیمینار کا انعقاد کیا گیا،2روزہ سیمینار کے پہلے دن کے فائنل سیشن کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے،ٹیکنیکل سیمینار میں پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور پر تحقیقی مقالے پیش کیے گئے۔
تقریب سے خطاب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھاکہ گوادر کی اسٹریٹجک اہمیت کے پیش نظر پاک بحریہ کی ملک کے مغربی ساحل کی جانب توسیع ضروری تیکنیکی اعتبار سے مضبوط اور بہتر نیوی وقت کا تقاضا ہے، مستقبل میں گوادر کی اہمیت کراچی سے بڑھ جائے گی، میری ٹائم سیکٹرکی ترقی سے ملک کو خاطرخواہ زر مبادلہ حاصل ہو سکتا ہے،پاکستان میں میری ٹائم تعلیم کے ادارے ضروری ہیں تاکہ اس شعبے سے متعلق ماہراور پیشہ ور افراد دستیاب ہوسکیں، سیمینار میں پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز اورسیلرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔