پابندیوں کی وارننگ پر شمالی کوریا نے جاپان پر حملے کی دھمکی دیدی
ٹوکیو اگرامریکا کےساتھ ساز بازکرتا ہےتو اسے بھیانک حملےکاسامنا کرنا پڑے گا،جنوبی کوریا جزائرخالی کر دے، پیانگ یانگ.
ٹوکیو اگر امریکا کے ساتھ ساز باز کرتا ہے تو اسے بھیانک حملے کا سامنا کرنا پڑے گا، جنوبی کوریا جزائر خالی کر دے، پیانگ یانگ. فوٹو: رائٹرز
شمالی کوریا نے جاپان کی طرف سے اس پر پابندیاں عائد کیے جانے کے بیان پر اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
شمال کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے وزارت خارجہ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اتوار کو کہا ہے کہ اگر جاپان سمجھتا ہے کہ کوریائی جزیرہ نما میں جنگ چھڑنے کی صورت وہ محفوظ رہے گا تو یہ ایک سنگین غلطی ہوگی۔ بیان میں جاپان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر ٹوکیو امریکہ کے ساتھ ساز باز کرتا ہے تو اسے بھیانک حملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس بیان سے چند روز قبل امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر ٹام ڈونیلون یہ کہہ چکے ہیں کہ شمالی کوریا اگر اپنا رویہ تبدیل کرتا ہے تو واشنگٹن اس سے '' مستند مذاکرات'' کرنے کے لیے تیار ہے۔ جنوبی کوریا اپنے تیسرے ایٹمی تجربے کے بعد اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں پر سخت نالاں ہے۔ ادھر شمالی کوریا کی ایک پروپیگنڈا ویب سائٹ نے جنوبی جزائر کے خلاف حملوں کے لیے خبردار کیا ہے اور رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وہاں سے چلے جائیں۔