عراق بس اڈے پر بم دھماکا 10افراد ہلاک 16 زخمی
دھماکا بصرہ کے مضافات میں ہوا، عراق میں سالانہ 5ہزار افراد قتل کیے جارہے ہیں۔
دھماکا بصرہ کے مضافات میں ہوا، عراق میں سالانہ 5ہزار افراد قتل کیے جارہے ہیں. فوٹو: رائٹرز
عراقی شہر بصرہ کے مضافات میں ایک بس اڈے پر بم دھماکے میں 10افراد ہلاک، 16 زخمی ہوگئے۔
اس دھماکے سے قبل بصرہ شہرکے اندر بھی ایک دھماکا ہوا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر صدام حسین کو ہٹانے کیلیے عراق پر2003ء میں امریکا کی زیر قیادت اتحادیوں کے حملے کے بعد10سالوں میں کم از کم 112,000شہری ہلاک ہوگئے، یہ بات اتوار کو شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں بتائی گئی۔
برطانیہ کے عراق میں ہلاکتوں کے اعداد وشمار پر نظر رکھنے والے آئی بی سی گروپ کے مطابق دس سالہ طویل تصادم میں تمام اطراف کے جنگجوؤں سمیت ہلاک شدگان کی تعدادایک لاکھ 74 ہزار سے بڑھ سکتی ہے۔ سالانہ چار اور پانچ ہزار کے درمیان شہری ہلاکتوں کے ساتھ پرتشدد کارروائیاں بلند سطح پر برقرار ہیں۔