یونیورسٹی روڈ پر کارروائی لشکر جھنگوی سندھ کا سابق امیر گرفتار

قاری عبدالحئی کاتعلق ریاض بسرا گروپ سے ہے، ڈینئل پرل قتل میں بھی ملوث تھا

قاری عبدالحئی کاتعلق ریاض بسرا گروپ سے ہے، ڈینئل پرل قتل میں بھی ملوث تھا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

رینجرز نے یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکرجھنگوی سندھ کے سابق امیر قاری عبدالحئی عرف اسد اﷲ کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

گرفتار کیے جانے والا قاری عبدالحئی کا تعلق ریاض بسرا گروپ سے ہے اور ملزم امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل،سی آئی ڈی افسران پر حملوں کے لیے انہیں پارسل بم بھجوانے اورایئرپورٹ کے قریب واقع ہوٹل پرخودکش حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر یونیورسٹی روڈپرکارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سندھ کے سابق امیر قاری عبدالحئی عرف اسد اﷲ کو گرفتار کرلیا۔


سندھ رینجرز کے حکام کے مطابق گرفتارکیاجانے والا ملزم قاری عبدالحئی 2002 سے دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہے اور متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا،رینجرز حکام کے مطابق گرفتارملزم کاتعلق لشکر جھنگوی کے ریاض بسرا گروپ سے ہے انھوں نے بتایاکہ ملزم نے1994میں لاہورکی سیشن کورٹ سے گروپ لیڈرریاض بسراکوبھی چھڑ وایا تھا۔انھوں نے بتایا کہ گرفتارملزم 1996سے 1997تک سندھ کاامیر بھی رہ چکاہے اورملزم نے سندھ کاامیربننے کے بعد 5 گروپس بھی تشکیل دیے تھے جس میں نعیم بخاری گروپ،آصف رمزی گروپ،سعید کالا گروپ،مزمل گروپ اور منصور گروپ شامل ہیں۔



ملزم معروف امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں بھی ملوث ہے اور دسمبر2002 میں اس ہی گروپ نے سی آئی ڈی افسران پرحملوں کے لیے انہیں پارسل بم بجھوائے تھے اوراس ہی گروپ نے 2002 میں ایئر پورٹ کے قریب واقع ہوٹل پر خودکش حملے کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا تھا اور اس ہوٹل میں امریکی فوجی رہائش پذیرتھے تاہم ایک کارروائی کے دوران ملزمان کے ساتھی آصف رمزی کے مارے جانے بعدملزمان کا ایئر پورٹ کے قریب واقع ہوٹل پر خود کش حملے کا منصوبہ ثبوتاژ ہو گیا تھا، رینجرز حکام کے مطابق گرفتار کے جانے والے قاری عبدالحئی کومزید تفتیش کیلیے پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق قاری عبدالحئی کی گرفتاری پرانعامی رقم بھی مقررتھی۔

Recommended Stories

Load Next Story