کبوتر بازی کے دوران رشتے دار لڑ پڑے چھریاں لگنے سے 4 زخمی
ساجد کا ایک کبوتر دوسرے کی ٹولی میں شامل ہوگیا تھا ، مکینوں نے بیچ بچاؤکرایا۔
زخمیوں میں ساجد اس کا بھائی ماجد ،عابد اور انیس شامل ہیں، ڈاکٹر۔ فوٹو : فائل
پی آئی بی کالونی میں کبوتر بازی کے دوران رشتے دارآپس میں لڑ پڑے جب کہ چھریاں لگنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پیر الٰہی بخش کالونی تھانے کی حدوداقبال کالونی میں دوپہر ایک بجے ساجد اپنے رشتے داروں کے ساتھ کبوتر بازی کر رہا تھا کہ ایک کبوتر دوسرے کی ٹولی میں شامل ہوکردوسرے کی چھت پر جا کربیٹھ گیا جس پر ساجد کا اپنے رشتے داروں سے جھگڑا ہو گیا، ساجد اور اس کے رشتے دارنے چھت سے نیچے اتر کر ایک دوسرے کو مغلظات بکیں اورہاتھا پائی کے بعدایک دوسرے پر چھریوں سے وار کردیے جس کے نتیجے میں4افراد زخمی ہوگئے تاہم اہل علاقہ اور رشتے داروں نے بیچ بچاؤکراکے چاروں زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچایا۔
ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں ساجد اس کا بھائی ماجد ،عابد اور انیس شامل ہیں جب کہ ایس ایچ او صفدر مشہوانی کے مطابق جھگڑے کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں جس کے بعد دونوں فریقین کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔