شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی کی جائےآئی جی سندھ شبیر شیخ
سیکیورٹی امور انتہائی مستعدی سے انجام دیے جائیں, آئی جی سندھ غلام شبیر شیخ .
سیکیورٹی امور انتہائی مستعدی سے انجام دیے جائیں, آئی جی سندھ غلام شبیر شیخ . فوٹو: فائل
آئی جی سندھ غلام شبیر شیخ نے صوبے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی اور چیکنگ کے عمل کو انتہائی ٹھوس بنانے کی ہدایت کی۔
آئی جی سندھ غلام شبیر شیخ نے پشاور میں کیے جانے والے بم دھماکے کے تناظر میں پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سیکیورٹی امور انتہائی مستعدی سے انجام دیے جائیں۔
جبکہ انٹیلی جنس شیئرنگ کو موثر بنانے کے ساتھ ساتھ رینجرز ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مربوط رابطوں کے تحت مفرور اشتہاری ملزمان سمیت جرائم پیشہ عناصر اور ان کے گروہوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں بھی مزید تیزی لائی جائے۔