پیرآباد میں پولیس مقابلہ تحریک طالبان کا رکن ہلاک

زخمی ساتھی گرفتار،کنواری کالونی میں ملزمان کارسوار کوقتل کررہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی.

ملزم ندیم قتل کی 2 درجن سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا، ایس ایچ او معید. فوٹو: اے ایف پی / فائل

پیرآباد کے علاقے کنواری کالونی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کارکن پولیس مقابلے میں ہلاک جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔

ملزم قتل کی درجنوں وارداتوں میں پولیس کومطلوب جبکہ مقامی کمانڈر کا بھائی بھی تھا،تفصیلات کے مطابق پیرآبادکنواری کالونی میں گزشتہ روز پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ندیم محسود ولد امان اللہ محسود ہلاک اور خیر عالم محسود ولد جمعہ خان محسود زخمی ہوگیا ۔




ایس ایچ او پیرآباد انسپکٹر معید نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزمان کنواری کالونی میں کار سوار کو ہلاک کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا ، فائرنگ کے باعث علاقے میں بھگدڑ مچ گئی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ندیم محسود ہلاک اور اس کا سا تھی زخمی ہوگیا۔

ہلاک اور زخمی کوفوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ندیم کا تعلق کالعدم تحریک پاکستان سے تھا جبکہ اس کا بھائی عابد محسود مقامی کمانڈر ہے،ملزم ندیم قتل کی دو درجن سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ، اس کے خلاف موچکو،سعید آباد ،بلدیہ ٹاؤن ،منگھوپیر اور پیرآباد تھانے میں کئی مقدمات درج تھے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 پستول ، 14 راؤنڈز اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی، موٹرسائیکل رسالہ سے چھینی ہوئی تھی۔
Load Next Story