میرپورخاص میں ایم کیو ایم کے جلسہ عام کی جھلکیاں
مرکزی اجتماع میں تمام قومیتوں، مختلف زبانوں، برادریوں اور مذاہب کے ماننے والے افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی.
اسکرین پر متحدہ کے قائد الطاف حسین کی تصویر نمایاں تھی۔ پنڈال میں80 ہزار سے زائدکرسیاں لگائی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے بھرگئیں. فوٹو: ایکسپریس نیوز
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیو ایم کا 29 واںیومِ تاسیس پیر 18مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی جوش وخروش سے منایاگیا۔
اس سلسلے میں مرکزی جلسہ عام میرپورخاص میں منعقد کیا گیا ۔ اس کے علاوہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، خیر پور، نوشہرو فیروز، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، کشمور، جیکب آباد، صوبہ پنجاب میں سینٹرل پنجاب، اپر پنجاب اسلام آباد، جنوبی پنجاب ملتان، خیبر پختونخوا ہری پور، ایبٹ آباد، ہزارہ، مانسرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، گلگت بلتستان، بلوچستان، کوئٹہ، نصیرآباد، آزاد کشمیر میں مظفر آباد، میر پور، باغ، راولا کوٹ میں اجتماعات ہوئے۔
مرکزی اجتماع میں تمام قومیتوں، مختلف زبانوں، برادریوں اور مذاہب کے ماننے والے افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی خصوصاً خواتین کی خوشی دیدنی تھی۔ گاما اسٹیڈیم میں زمین سے11فٹ اونچا اور50 فٹ چوڑا اسٹیج بنایا گیا تھا جس کے فرنٹ کو سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی، اجرک، مٹی کے برتن، لکڑی کے فرنیچر سے سجا کر سندھ کی قدیم ثقافت کو اجاگرکیا گیا تھا۔
عقب میں اسکرین پر متحدہ کے قائد الطاف حسین کی تصویر نمایاں تھی۔ پنڈال میں80 ہزار سے زائدکرسیاں لگائی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے بھرگئیں ۔ خطاب کو براہ راست دنیا بھر میں پہنچانے کیلیے سوشل میڈیا کیمپ بھی لگایا گیا تھا۔ ٹھیک ساڑھے 5 بجے الطاف حسین کے خطاب کا جیسے ہی اعلان ہوا تو مشہور ترانہ '' مظلوموں کاساتھی ہے الطاف حسین'' بجایاگیا جس پرمرکزی اجتماع کے شرکا نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر پرتپاک استقبال کیا اور پرجوش انداز میں ترانے کا ساتھ دیا۔