وزیراعلیٰ سندھ اورصوبائی وزرا کی متحدہ کے دفتر پرحملے کی مذمت

وزیراعلیٰ سندھ اورصوبائی وزرا نے دہشت گردوں کوجلد از جلد گرفت میں لانے کیلیے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات بھی دیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ اورصوبائی وزرا نے دہشت گردوں کوجلد از جلد گرفت میں لانے کیلیے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات بھی دیں ۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزرا پیر مظہرالحق،آغا سراج درانی،شرجیل انعام میمن،مراد علی شاہ اور ایاز سومرو نے حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے دفتر پرحملے کی مذمت کی۔


دہشت گردوں کوجلد از جلد گرفت میں لانے کیلیے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات بھی دیں ۔ وزیراعلیٰ اور صوبائی وزرا نے گورنر سندھ سے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ انھوں نے متحدہ کے یوم تاسیس پر الطاف حسین کو مبارک باد بھی دی ۔

اس موقع پر میرپورخاص میں میڈیکل اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا اور اس پرعملدرآمد کے لیے صوبائی محکمہ تعلیم کو ہدایات بھی دی گئیں۔
Load Next Story