چیف جسٹس تاحیات مراعات کے بل پر سوموٹوایکشن لیںانوربیگ

دونوںبڑی جماعتیں کسی لولے لنگڑے نگران وزیراعظم کی تلاش میں ہیں کل تک میں گفتگو.

حکومت نے روزانہ 3 ارب چھاپے،وزیراعظم نے یومیہ 20 کروڑ بانٹے،فرخ سلیم فوٹو : فائل

KARACHI:
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما انوربیگ نے کہاکہ حکومت نے کرپشن کے چھکے پر چھکے مارے ہیں کسی بھی گیند پر سنگل یا ڈبل نہیں لی۔

چیف جسٹس آف پاکستان تاحیات مراعات کے بل پر سوموٹوایکشن لیں،میں نے تاحیات مراعات کے بلوں کے بارے میں میاں نوازشریف کو مطلع کیا تھا، میں ذاتی طورپراسکے حق میں نہیں ہوں۔ایکسپریس نیو زکے پروگرام ''کل تک'' میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہتا حیات مراعات کے بل پرمجھے بہت دکھ ہوا ہے اور آج مجھے گھن آرہی ہے کہ پیپلزپارٹی کی وجہ سے میرا باپ جیل گیا، میرا بھائی جیل گیا اور میری ٹانگیں ضائع ہوئیں۔




افسوسناک پہلو یہ ہے کہ جس وقت یہ بل منظورہورہے تھے تو اس وقت ن لیگ کے لوگ بھی موجود تھے اور باقی مستفید ہونے والے سیاستدان بھی مگر کسی نے بھی اعتراض نہیں کیا بس یہی ٹھیک ہے کہ کھیر بٹتی رہے تو سب خاموش رہیں گے ۔ میری ذاتی رائے ہے کہ اگر عمران خان سیاست میں نہ آتے تو زیادہ بہتر تھا ۔انہوں نے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے پراجیکٹ بہت اچھے بنائے ہیں، اس مرتبہ انتخابات میں نتائج حیران کن ہوں گے۔ انتخابات شفاف ہوں گے کیونکہ میڈیا بہت ایکٹو واچ ڈاگ کے طورپر کام کررہا ہے اور عوام بھی باشعور ہیں۔

حکومت نے پاکستان کے ساتھ نادر شاہ والا حال کیا ہے جو دہلی کے حمام سے پتیلے تک بھی اٹھا کرلے گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوںبڑی سیاسی جماعتیں کسی ایسے لولے لنگڑے پی ایم کی تلاش میں ہیں جو ان کی کرپشن کو دیکھ کر آنکھیں بند کرلے اور مسکراتا رہے، یہ ڈرتے ہیں کہ کہیں کوئی ایسا پی ایم نہ آجائے جو یہ کہے کہ پہلے میں آپ لوگوں سے نمٹ لوں ،الیکشن بعد میں دیکھوں گا۔ تجزیہ کار ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہاکہ حکومت نے 3 ارب روپے روزانہ کی بنیاد پر نوٹ چھاپ کر اپنا خرچہ چلایا ہے ۔وزیراعظم نے تین ماہ میں 27 ارب روپے خرچ کئے بعد میں انہوں 10 ارب اور مانگے اب تک وزیراعظم یومیہ 20 کروڑ روپے بانٹ چکے ہیں۔
Load Next Story