کراچی میں انسداد دہشتگردی کی مزید 5عدالتوں کے قیام کیلیے سفارش
عدالتوں کیلیے جگہ اوردیگرانفرااسٹرکچرفراہم کیا جائے، محکمہ داخلہ کی چیف سیکریٹری سے درخواست
عدالتوں کیلیے جگہ اوردیگرانفرااسٹرکچرفراہم کیا جائے، محکمہ داخلہ کی چیف سیکریٹری سے درخواست فوٹو: فائل
محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انسداد دہشت گردی کی مزید 5خصوصی عدالتوں کے قیام کے لیے چیف سیکریٹری سندھ کوسفارشات ارسال کی ہیں۔
جن میں درخواست کی گئی ہے کہ شہرمیں قیام امن کیلیے مزید خصوصی عدالتوں کی ضرورت ہے اس لیے وہ عدالتوں کے لیے جگہ، وسائل،عملہ اوردیگرانفرا اسٹرکچرفراہم کرنے کیلیے اقدامات کریں، واضح رہے کہ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کی منظور شدہ تعداد 5ہے تاہم اس وقت صرف 3عدالتیں کام کررہی ہیں۔
کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہاتھاکہ کراچی میں امن کیلیے 100عدالتیں بھی لگائی جاسکتی ہیں، ان کی ہدایت پر سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیرعالم نے حکومت سندھ کو 15عدالتی افسران کی فہرست ارسال کی تھی ان عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کے لیے پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان نے فوری طور پر 15 پراسیکیوٹرتعینات کردیے ہیں۔
کراچی جنوبی کے لیے غزالہ صدیقی، راشدخان ، کلیم اللہ ، اور منیرحسین،کراچی غربی کے لیے عامر حسین ملک ، الطاف میمن اور یوسف بھٹی،کراچی شرقی کی عدالتوں کے لیے عامر ابراہیم دستی ،محمد یونس اور عرفان علی رند،کراچی وسطی کی عدالتوں میں اشرف بھٹی ، ضرارخان اور شعیب خان ایڈووکیٹس جبکہ ضلع ملیر میں دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کی پیروی محب لونڈ اور جمال ناصر ایڈووکیٹس کرینگے ۔