’’خدا کا خوف کریں‘‘ این آر او کے سوال پر شہباز شریف کا ردعمل
سعودی عرب نے عمرے کی دعوت دی، وہاں اچانک جانا کوئی حیرانی کی بات نہیں، شہباز شریف
سعودی عرب نے عمرے کی دعوت دی، وہاں اچانک جانا کوئی حیرانی کی بات نہیں، شہباز شریف۔ فوٹو : فائل
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سعودی عرب کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیراعلی شہباز شریف منگل کے روز سعودی حکومت کے خصوصی طیارے پر لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا سعودی عرب نے عمرے کی دعوت دی، وہاں اچانک جانا کوئی حیرانی کی بات نہیں۔
میڈیا کی جانب سے کیے گئے این آر او کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ کچھ کہتے ہیں خصوصی طیارہ آتا ہے اور کچھ کہتے ہیں پرائیوٹ جہاز تھا بس خدا کا خوف کریں، خدا کا نام لیں اور مجھے اس بحث میں نہ ڈالیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان اور پاکستانی قوم پر انتہائی سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔