پاک سوزوکی نے کاروں کی قیمتیں34ہزارروپے تک بڑھادیں
اضافہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹیکسوں میں ردوبدل کرنے کی وجہ سے کیاگیا،ذرائع
اضافہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹیکسوں میں ردوبدل کرنے کی وجہ سے کیاگیا،ذرائع فوٹو : فائل
ATTOCK:
پٹرولیم مصنوعات کے بعد نئے سال کی آمد پر چھوٹی گاڑیوں کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی پاک سوزوکی کمپنی نے کاروں کی قیمتوں میں 10ہزار سے 34ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ٹیکسوں میں ردوبدل کی وجہ سے کیا گیا ہے، جن گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ان میں 800 سے 1000سی سی انجن تک کی گاڑیاں ہیں۔ ڈیلرز کے مطابق مہران اور بولان گاڑیوں کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا، سوزوکی ویگنار کی قیمت 20 ہزار روپے جبکہ راوی پک اپ کی قیمت میں 34ہزار روپے کا اضافہ کیاگیا،اضافے کے بعد مہران وی ایکس کاروں کی قیمت 6لاکھ 79ہزار سے بڑھ کر 6لاکھ 89ہزار روپے ہوگئی۔
مہران وی ایکس آر کی قیمت 7لاکھ 32 ہزار سے بڑھ کر 7 لاکھ 42 ہزار روپے، بولان گاڑیوں کی قیمت 7 لاکھ 54ہزار روپے سے بڑھ کر 7 لاکھ 64ہزار روپے، بولان کارگو کی قیمت 7 لاکھ 20 ہزار سے بڑھ کر 7 لاکھ 30 ہزار روپے، ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 10 لاکھ 94 ہزار روپے سے بڑھ کر 11 لاکھ 14 ہزار روپے جبکہ راوی گاڑیوں کی قیمت 6لاکھ72 ہزار روپے سے بڑھ کر 7لاکھ6ہزار روپے ہوگئی ہے۔