آسٹریلیااورنیوزی لینڈکو12میچزپاکستان میں کھیلنے کا کہیں گےسیٹھی

قوم کی سپورٹ جاری رہی تونئے سال میں نئی کامیابیاں اور اہداف حاصل کرینگے

قوم کی سپورٹ جاری رہی تونئے سال میں نئی کامیابیاں اور اہداف حاصل کرینگے؛ فوٹوفائل

پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے امید دلاتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں یواے ای میں سیریز کھیلنے کیلیے آئیں گی تو ان سے کہیں گے کہ1،2 میچز پاکستان میں بھی کھیلیں۔


نجم سیٹھی نے ایک ویڈیو پیغام میں2017میں چیمپئنز ٹرافی کی جیت،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں عالمی نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمانے، لاہور میں پی ایس ایل فائنل، ورلڈ الیون اور سری لنکن ٹیم کے میچ کی یادیں تازہ کر لیں۔

انھوں نے ساتھ ہی نئی امید بھی دلاتے ہوئے کہاکہ رواں سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں یواے ای میں سیریز کھیلنے کیلیے آئیں گی تو ان سے کہیں گے کہ1،2 میچز پاکستان میں بھی کھیلنے کیلیے آئیں۔ نجم سیٹھی نے کہاکہ قوم کی سپورٹ جاری رہی تونئے سال میں نئی کامیابیاں اور اہداف حاصل کرینگے۔
Load Next Story