ٹیسٹ رینکنگ گھر سے باہر نکلتے ہی بھارت کی ٹاپ پوزیشن داؤ پر لگ گئی

پاکستان ٹیم بدستور ساتویں نمبرپرموجود ہے

پاکستان ٹیم بدستور ساتویں نمبرپرموجود ہے؛ فوٹوفائل

گھر سے باہر نکلتے ہی بھارت کی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن داؤ پر لگ گئی۔


جمعے سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ کی سیریزمیں اگرجنوبی افریقی ٹیم کلین سوئپ کرے تو پھر دونوں ٹیموں کے پوائنٹس 118 ہوجائیں گے، البتہ پروٹیزاعشاریائی پوائنٹس کی برتری سے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلیں گے۔

کسی بھی مارجن سے سیریزمیں کامیابی بھارت کی پہلی پوزیشن برقرار رکھے گی۔ ادھر آسٹریلیا پہلے ہی ایشز سیریز میں 3-0 کی برتری حاصل کرکے رینکنگ میں خود کو تیسری پوزیشن کا اہل ثابت کرچکا ہے۔ انگلینڈ کو اپنی موجودہ چوتھی پوزیشن مستحکم کرنے کیلیے لازمی طور پر سڈنی ٹیسٹ جیتنا ہوگا، شکست کی صورت میں وہ پانچویں نمبر پرچلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم بدستور ساتویں نمبرپرموجود ہے۔
Load Next Story