آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب رنگ پھیکا پڑنے کا امکان

جینیفر لوپیز کی شرکت مشکوک ہوگئی، پریانکا چوپڑا بھی پرفارم نہیں کرپائیں گی۔

جینیفر لوپیز کی شرکت مشکوک ہوگئی، پریانکا چوپڑا بھی پرفارم نہیں کرپائیں گی۔ فوٹو: فائل

MELBOURNE:
آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب کا رنگ پھیکا پڑنے کا امکان ہو گیا۔

ہالی ووڈ اسٹار جینیفر لوپیز کی شرکت مشکوک نظر آ رہی ہے، بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان بدستور انھیں اس حوالے سے راضی کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، افتتاحی تقریب کی آرگنائزنگ کمپنی ریڈ چلیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جینیفر لوپیز آئی پی ایل میں پرفارم کرنے کے حوالے سے پہلے کافی پُرجوش تھیں مگر اب تاریخوں کی وجہ سے ان کی شرکت یقینی نہیں ہے ، شاہ رخ خان نے ہمت نہیں ہاری اور وہ بدستور انھیں راضی کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ان کے ایجنٹ سے بھی بات چیت جاری ہے۔




ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جینیفر کے پیچھے ہٹنے کی وجہ دراصل ٹی وی رائٹس ہیں کیونکہ ان کے پرفارمنس کے ٹی وی حقوق ایک امریکی چینل کے پاس ہیں،اس کی جانب سے آئی پی ایل کیلیے یہ حقوق بھارتی چینل کو سونپنے کیلیے بہت زیادہ رقم کا تقاضا کیا جارہا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ذاتی البم کی ریکارڈ کے سلسلے میں امریکا میں ہونے کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کرپائیں گی، ریڈ چلیز کا کہنا ہے کہ اگر لوپیز نہیں آتیں تب شاہ رخ، کترینا اور دیپیکا پڈوکون ہی پرفارم کریں گے۔ واضح رہے کہ اس تقریب کیلیے 25 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
Load Next Story