23 مارچ کوکے ایم سی ایمپلائز چلڈرن اسپورٹس گالا ہوگا
خواتین کا فٹ بال میچ بھی ہو گا،ایڈمنسٹریٹرکراچی مہمان خصوصی ہونگے.
خواتین کا فٹ بال میچ بھی ہو گا،ایڈمنسٹریٹرکراچی مہمان خصوصی ہونگے. فوٹو: آن لائن
یوم پاکستان کی مناسبت سے کے ایم سی ایمپلائز چلڈرن اسپورٹس گالا 23 مارچ کو کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں ہوگا۔
جس میں2 سال سے 6سال اور 7 سال سے 14 سال تک کے کے ایم سی و ڈی ایم سیز ملازمین کے بچے اپنے ایج گروپ کے حوالے سے شرکت کریں گے، اسپورٹس گالا میں سائیکلنگ، ٹگ آف وار (رسہ کشی)، رکاوٹوں کی دوڑ، میراتھن ریس، بوری بند ریس، خواتین کے فٹبال میچ کے علاوہ نوجوانوں کے درمیان بھی فٹبال میچ کھیلا جائیگا۔
اس بات کا اعلان مزدور رہنما سید ذوالفقار شاہ، اسپورٹس آفیسر احمد جان اور دیگر نے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر محمد ابرار، ماجد شہزاد، کامران منظور پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی جوکہ بچوں کے مختلف کھیلوں میں سلیکشن کو فائنل کریں گے
جبکہ فائر بریگیڈ اسٹاف کے بچوں کیلیے چیف فائر آفیسر نے 127 بچوں کی لسٹ فائنل کرکے فہرست کمیٹی کو پیش کردی ، اسپورٹس گالا کاا فتتاح چیف آفیسر میونسپل کمشنر کے ایم سی متانت علی کرینگے، کمشنر کراچی ہاشم رضا تقریب انعامات کے مہمان خصوصی ہونگے۔