پی آئی اے طیاروں کی مرمت کیلیے لاہور میں شعبے کا قیام

بوئنگ777 طیارے کی مرمت مکمل،دوبارہ اڑان کے قابل بنادیا گیا.

پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کے عملے کا اعلیٰ افسران کے ہمراہ گروپ ۔ فوٹو : ایکسپریس

NEW DELHI:
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی انتظامیہ نے لاہور میں طیاروں کی مرمت اور اوورہالنگ کے لیے شعبہ انجینئرنگ قائم کردیا ہے۔

تاکہ لاہور میں طیاروں کی مرمت کی جاسکے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی کے بعد لاہور میں بھی طیاروںکی مینٹی ننس اور اوورہالنگ کی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں پہلے بوئنگ777 طیارے پر مینٹی ننس مکمل کر کے اس دوبارہ اڑان کے قابل بنا دیا گیا ہے۔




پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد جنید یونس نے اس نمایاں کامیابی پر ڈائریکٹر انجینئرنگ اینڈ مینٹی ننس سید ثمین الدین نقوی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے نے کراچی کے علاوہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی انجینئرنگ کی سہولیات کے مراکز قائم کر دیے ہیں جو کہ اہم پیش رفت ہے، انھوں نے کہا کہ اس سے پی آئی اے کے طیاروں کی دیکھ بھال میں آسانی ہوگی۔
Load Next Story