ملک دشمن قوتیں ڈاکٹرز و پروفیسرز کے قتل سے خوف پھیلانا چاہتی ہیں ثروت اعجاز
دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو متفقہ لائحہ عمل بنانا ہوگا، ثروت اعجاز۔
دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو متفقہ لائحہ عمل بنانا ہوگا، ثروت اعجاز۔ فوٹو: فائل
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک و جمہوریت دشمن قوتیں ڈاکٹرز، پروفیسرز اور بے گناہ عوام کو قتل کرکے خوف پھیلانے کے ساتھ انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کے درپے ہیں۔
سنی تحریک ڈاکٹرز اور پروفیسرز کے قتل اور ملک و جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کرتی ہے، کارکنان طاغوتی قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔
ذمے داران انتخابات میں ایسے لوگوں کو آگے لائیں جو عوام کی خدمت کو اپنا شعار سمجھ کر مہنگائی، بے روزگاری اور دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ ملک کو آگے کی طرف لے جانے کا جذبہ رکھتے ہوں،انھوں نے کہاکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو متفقہ لائحہ عمل بنانا ہوگا، انھوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں ۔