سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک ساتھ 90 ’شین وارن‘ پہنچ گئے
خراج تحسین پیش کرنے کیلیے 90 شائقین ان جیسا حلیہ اختیار کرکے ایس سی جی میں آئے۔
خراج تحسین پیش کرنے کیلیے 90 شائقین ان جیسا حلیہ اختیار کرکے ایس سی جی میں آئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
آسٹریلیا اور انگلینڈ میں پانچویں ٹیسٹ کے ابتدائی روز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک ساتھ 90 'شین وارن' پہنچ گئے۔
سابق کینگرو اسپن اسٹار اگرچہ کرکٹ کو کافی عرصے سے خیرباد کہہ چکے مگر وہ اب بھی اپنے پرستاروں کے دلوں میں موجود ہیں، ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے 90 شائقین ان جیسا حلیہ اختیار کرکے ایس سی جی میں آئے، دوسری جانب وارن نے ان کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔