شہری7دن میں غیر قانونی اسلحہ جمع کر ادیں ورنہ کارروائی ہوگی کراچی پولیس
حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کو آرمزآرڈیننس کے تحت 14سال تک کی سزاہوسکے گی،ترجمان آئی جی سندھ
نئی گاڑی کو15دن میں رجسٹرڈکراناہوگا،ہیلمٹ سے رنگین شیشے ہٹائے جائیں،یہ اقدامات امن کیلیے ہیں، ایس ایس پی عمران شوکت فوٹو: فائل
آئی جی سندھ کے ترجمان ایس ایس پی عمران شوکت نے کہاہے کہ اگرکسی کے پاس غیرقانونی اسلحہ موجودہے تو وہ فوری طور پرمتعلقہ تھانے میں جمع کرا دے۔
اس سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی جائے گی بصورت دیگر نئے مروجہ قانون سندھ آرمز آرڈیننس 2013 کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اوربغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والا شخص14سال تک کی سزا پاسکے گا۔
منگل کو ڈی آئی جی ساؤتھ کے دفترمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ شہرمیں جاری ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کے واقعات کے سدباب کیلیے7دن کی ڈیڈلائن شروع کی جارہی ہے جس کے تحت حکومت سندھ نے تمام نئی رجسٹرڈہونے والی موٹرسائیکلوں کو کمپیوٹرائزڈنمبر پلیٹ جاری کرناشروع کردی ہیں اورتمام پرانی موٹر سائیکل مالکان کومہلت دی جاتی ہے کہ وہ سفیدبیس پرکالے رنگ سے نمبر لکھوا کر 11 انچ لمبی اور9انچ چوڑی پلیٹ لگوائیں اورجو موٹر سائیکل بغیرسرکاری طرز کے نمبرپلیٹ کی پائی گئی۔
اس کے مالک کودہشت گردوں کاہمدرد تصور کیاجائے گا اور اس کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،انھوں نے کہا کہ7روز کی مہلت ختم ہونے کے بعد ایسے تمام افراد کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے گا جو غیر قانونی نمبرپلیٹ بنانے کا کام کریں گے ، اس کے علاوہ ایک ہفتے میں ہیلمٹ استعمال کرنے والوں پربھی لازم ہے کہ وہ رنگین شیشے ہیلمٹ سے ہٹادیں اس کے علاوہ ہیلمٹ فروخت کرنے والوں کو بھی پابند کیاجاتا ہے کہ وہ کوئی ایسا ہیلمٹ فروخت نہ کریں جس پررنگین شیشہ لگا ہو۔
پیر کو آئی جی سندھ غلام شبیر شیخ کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاہے کہ کوئی بھی سرکاری یا پرائیویٹ کاریا گاڑی پرفینسی نمبر پلیٹ،بلو لائٹس اور سیاہ شیشے استعمال نہیں کرسکے گا ،اس کے علاوہ نئی گاڑیوں پرAFRکی پلاسٹک نمبرپلیٹ نہیں استعمال کی جاسکے گی اور نئی گاڑی کو اندرون15یوم میں رجسٹرڈ کرانا لازمی ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ شہر میں28لاکھ کے قریب موٹر سائیکلیں چل رہی ہیں لیکن جو کراچی کی صورتحال ہے وہ اطمینان بخش نہیں،ہم شہرکوپرامن دیکھناچاہتے ہیں اوراسی لیے یہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔