سرینگرحملوں میں پاکستان ملوث ہے بھارتی پولیس کادعویٰ
دوپاکستانیوںسمیت 5 افرادگرفتارکر لیے، آئی جی مقبوضہ کشمیرکی پریس کانفرنس
منصوبہ بندی عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ نے کی، گرفتار شدگان میں ملتان کے دو افراد شامل. فوٹو: اے ایف پی
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے گزشتہ روز لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے دوپاکستانیوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
جن کا تعلق حالیہ دنوں میں ہونیوالے حملے سے ہے جس میں پانچ اہلکار مارے گئے تھے۔آئی جی پولیس عبدالغنی میر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تفتیش سے پتا چلا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ نے کی۔
انھوں نے کہا کہ گرفتار شدگان میں پاکستان کے علاقے ملتان سے تعلق رکھنے والے طلحہ ضرار اور زبیرالیاس بھی شامل ہیں۔عبدالغنی میر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جنوری میں پاکستانی کشمیر سے وادی میں داخل ہوئے تھے اور انکا مقصد سری نگر میں بد انتظامی پھیلانا تھا۔