بنگلادیش میں ہڑتال جھڑپیں حکمراں پارٹی کا طالب علم لیڈرقتل

ڈھاکا سمیت تمام شہروں میں مظاہرے، گاڑیاں جلادی گئیں،بی این پی کے 12کارکن گرفتار.

ڈھاکا سمیت تمام شہروں میں مظاہرے، گاڑیاں جلادی گئیں،بی این پی کے 12کارکن گرفتار. فوٹو: رائٹرز

بنگلادیش میں منگل کو دوسرے روزبھی اپوزیشن کی اپیل پرمکمل ہڑتال رہی۔

شمالی شہرگوپال پورمیں جھڑپوں کے دوران حکمراں پارٹی عوامی لیگ کے ایک طالب علم لیڈرکو قتل کردیاگیا۔بڑی اپوزیشن جماعت بنگلادیش نیشنل پارٹی اوراس کی 17اتحادی جماعتوں نے 1971 کے جنگی جرائم کے الزامات کے تحت اپنے رہنماؤں کیخلاف مقدمات چلانے اوران کی گرفتاریوں پرہڑتال کی اپیل کی تھی۔پولیس نے بی این پی کے 12کارکنوں کو گرفتار کر لیاہے۔




منگل کوڈھاکا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہونیوالے مظاہروں میں متعددگاڑیاں جلادی گئیں ،لوٹ مار کی بھی اطلاعات ہیں۔راجشاہی میں پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلیے ربڑکی گولیاں چلائیں اورآنسو گیس استعمال کی۔اس سال کے دوران ملک میں یہ 14ویں ہڑتال تھی۔
Load Next Story