تیراہ میں خودکش حملے اور بمباری طالبان کمانڈروں سمیت53جنگجو ہلاک

علاقے میں شدت پسند آئے تو2 بمباروں نے خود کواڑالیا ،ازبک کمانڈربھی ہلاک ہوگیا.

باڑہ میں2بچے جاںبحق شبقدر میں اہلکارشہید،سابق ایم پی اے کے گھرکے باہردھماکا. فوٹو فائل

تیراہ میدان ملک دین خیل باغ میں 2خودکش حملوں میں تحریک طالبان کے اہم کمانڈروں سمیت 46شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

جبکہ جیٹ طیاروں کی بمباری سے 7 شدت پسند ہلاک، متعددزخمی نیز 3ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ باڑہ اکاخیل میں بم پھٹنے سے 2بچے جاںبحق اور شبقدر میں فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید،2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق تیراہ میدان پر تحریک طالبان اور ان کے اتحادیوں کے کنٹرول کے بعد شدت پسند باغ مرکز میں داخل ہونے کے بعد وہاں آرام کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ اس دوران پہلے سے موجود 2خودکش حملہ آوروں نے یکے بعد دیگرے خودکو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے طالبان مخالف گروپ نے کیے۔ ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے میں ازبکستان سے تعلق رکھنے والے اہم طالبان کمانڈرابواسلام سمیت کئی اہم کمانڈر ہلاک ہوئے ہیں۔



تیراہ میںتحریک طالبان اور انصار الاسلام کے درمیان جھڑپوں کے بعد طالبان نے میدان کے علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا جبکہ عوام نے گھروں پر سفید جھنڈے لہرادیے۔ آن لائن کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکے جیٹ طیاروں نے بمباری کرکے7شدت پسندوںکو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا نیز 3ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔ ادھر سرکاری حکام کے مطابق اکاخیل کے علاقے مالگو میں سڑک کے کنارے نصب کیا جانے والا بم پھٹنے سے17 اور 13سالہ 2راہگیر لڑکے ہلاک ہوگئے۔
Load Next Story