بھارتکانگریس کوایک اورجھٹکا ڈی ایم کے حکومت سے علیحدہ

ڈی ایم کے ریاست تامل ناڈو کی اہم جماعت ہے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، پی چدمبرم۔

ڈی ایم کے ریاست تامل ناڈو کی اہم جماعت ہے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، پی چدمبرم۔. فوٹو: اے ایف پی/فائل

MITHI:
بھارت کے حکمران اتحاد 'یو پی اے' یعنی یونائیٹڈ پروگرسیو الائنس سے اس کی ایک اہم حلیف جماعت 'ڈی ایم کے' نے اپنی حمایت واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔


اس حمایت کے واپس لیے جانے سے حکومت کے اقلیت میں آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے لیکن بھارت کے وزیرخزانہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ہے،ڈی ایم کے کے رہنما ایم کروناندھی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے یہ فیصلہ سری لنکا میں تامل باشندوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرکیا ہے۔

تامل ناڈو کے دارالحکومت چنّئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ'ڈی ایم کے ہمیشہ سے تامل باشندوں کے لیے کام کرتی رہی ہے اوروہ سری لنکا حکومت کیخلاف بھارت کی جانب سے سخت موقف کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔
Load Next Story