بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا میلہ لاہور میں سج گیا
ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیموں نے خوشیوں کے رنگ بکھیر دیے۔
بھارت، آسٹریلیا اور سری لنکن ٹیمیں عجمان پہنچ گئیں۔ فوٹو: فائل
WASHINGTON:
پانچویں بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ کا میلہ لاہور میں سج گیا۔
پاکستان کرکٹ کا ایک اور عالمی میلہ سجانے کو تیار ہے، پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی تقریب رونمائی گزشتہ روز لاہور میں ہوئی جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیموں کے علاوہ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ، وائس چیئرمین پروفیسر الیاس ایوب سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں چیئرمین کونسل سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے کھیل نے بلائنڈ کمیونٹی کی زندگیوں میں انقلاب برپا کردیا ہے، کرکٹ ہمارا جنون ہے، یہی وجہ ہے کہ ہماری کرکٹ ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین سائیڈ میں ہوتا ہے۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تینج الرحمن کا کہنا تھا کہ پُرتپاک استقبال پر پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں، بھر پور تیاریوں کے ساتھ یہاں آئے ہیں اور عمدہ کارکردگی کے لیے پُرعزم ہیں۔
نیپال ٹیم کے کپتان کیرتن دوال کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں پہلے بھی کھیل چکے ہیں، ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو کسی بھی سائیڈ کو ٹف ٹائم دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔
ادھر میگا ایونٹ کا حصہ بننے کے لیے بھارتی ٹیم متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئی ہے، بھارتی ٹیم کو پاکستان میں ورلڈ کپ کا حصہ بننے کے لیے لاہور آنا تھا تاہم بھارتی حکومت کی طرف سے اجازت نہ ملنے کے بعد بھارتی ٹیم اب 12 جنوری کو پاکستان کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے بھی پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، اس لیے یہ ٹیمیں بھی یو اے ای میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر جی کے مہانتیش کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے پاکستان میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی ہے جس کی وجہ سے عین وقت پر ورلڈ کپ کے شیڈول کو تبدیل کیا گیا ہے اور ہمارے میچز عجمان میں شفٹ کر دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہماری ٹیم فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہی تو ٹائٹل مقابلہ لاہور کی بجائے شارجہ میں ہوگا۔
یاد رہے کہ دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان 2013 میں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر سیریز کھیلی گئی تھی تاہم پاکستانی ٹیم نے بھارت میں گزشتہ برس شیڈول ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی۔ ادھر حکومت پنجاب کی طرف سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو ورلڈ کپ کے لیے 2کروڑ روپے کا چیک دے دیا گیا۔
گزشتہ روز جاری اپنے بیان میں سیکریٹری پنجاب اسپورٹس محمد عامر جان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے میگا ایونٹ کے احسن طریقے سے انعقاد کیلیے لائحہ عمل ترتیب دے دیا ہے، اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلیے بہترین انتظامات کریں۔
سیکریٹری اسپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے مزید کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے مقابلے کامیابی سے منعقد ہوچکے ہیں، پاکستان میں اسپورٹس کا مستقبل بہت روشن ہے، غیر ملکی ٹیموں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔