پرانے دوست یاد آنے پر اداس ہوجاتی ہوں عائشہ عمر

ڈرامہ انڈسٹری نے زندگی بدل دی، ماڈلنگ کے دوران بھی بہت سے خوشگوار تجربے ہوئے، عائشہ عمر

ڈرامہ انڈسٹری نے زندگی بدل دی، ماڈلنگ کے دوران بھی بہت سے خوشگوار تجربے ہوئے، عائشہ عمر فوٹو: فائل

ماڈل واداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری نے میری زندگی بدل دی ہے اس سے قبل مجھے ماڈلنگ کے دوران بھی بہت سے خوشگوار تجربے ہوئے مگر ڈرامہ انڈسٹری نے مجھے نئی زندگی دی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ اداکاری اور ماڈلنگ دومختلف شعبے ہیں ایسا نہیں ہے کہ ماڈلنگ کے دوران میں ناخوش تھی میں نے اپنے اس دور میں بھی خوبصورت دن گزارے ہیں جنھیں اکثریادکرکے لطف اندوز ہوتی ہوں مگر عام عوام تک میں ڈرامہ انڈسٹری کے ذریعے پہنچی ہوں انھوں نے مزید کہا کہ کراچی اس وقت شوبزانڈسٹری بن چکا ہے اور تمام ڈرامہ آرٹسٹ اب کراچی کا رخ کررہے ہیں مگر میں آج بھی لاہورکویاد کرتی ہوں جہاں میرابچپن گزرااور میں نے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔




انھوں نے کہا کہ مجھے میرے دوست جب یاد آتے ہیں تواداس ہوجاتی ہوں مگر کراچی میں نئے دوستوں نے بہت سی چیزوں کا خلابہت جلدپرکردیااورمجھے یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ میں ان کے درمیان ابھی آئی ہوں ایک سوال کے جواب میں ماڈل واداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری اگر بحال ہوتی تو میں ضرور کام کرتی مگرافسوس ہمارے فلمی صنعت سے وابستہ افراد نے اس کا دھیان اس طرح نہیں رکھا۔
Load Next Story