کیپ ٹاؤن میں بن بلائے مہمان کی آمد پر سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

مذکورہ شخص جنوبی افریقی پرچم تھامے سیکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دینے کے بعد گراؤنڈ میں دوڑتا ہوا وکٹ کی جانب آنکلا۔

حفاظت پر مامور اہلکاروں نے تھوڑی تگ ودو کے بعد اسے قابو کرلیا۔ فوٹو: اے ایف پی

PESHAWAR:
نیولینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں گھس آنیوالے ایک شائق نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوادیں۔

نیولینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار کو جنوبی افریقہ اور بھارت میں جاری سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ کے تیسرے دن بارش کے سبب کھیل ڈریسنگ روم تک محدود رہے تاہم میدان میں گھس آنیو الے ایک شائق نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوادیں، مذکورہ شخص جنوبی افریقی پرچم تھامے سیکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دینے کے بعد گراؤنڈ میں دوڑتا ہوا وکٹ کی جانب آنکلا، جس پر حفاظت پر مامور اہلکاروں نے تھوڑی تگ ودو کے بعد اسے قابو کرلیا۔


واضح رہے کہ اکثر بیرون ممالک ٹورز میں شائقین باہمی طور پر شرطیں لگاکر اسی طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔

 
Load Next Story