آسیہ بہترین اداکارہ کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی سنگیتا

باصلاحیت اداکارہ تھیں، بہت سی فلموں میں ساتھ کام کیا، مصطفیٰ قریشی و دیگر کا خطاب

باصلاحیت اداکارہ تھیں، بہت سی فلموں میں ساتھ کام کیا، مصطفیٰ قریشی و دیگر کا خطاب۔ فوٹو: فائل

اداکارہ آسیہ اپنے دور کی نہایت ہی با صلاحیت مقبول اداکارہ تھیں۔

انھوں نے اپنے کیرئیر کے عروج کے دور میں فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا،وہ ایک بہترین اداکارہ تھیںان خیالات کا اظہار اداکارہ، ہدایتکارہ سنگیتا بیگم نے اداکارہ آسیہ (مرحومہ) کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس کا اہتمام بسمل آرٹس کونسل نے کیا تھا، انھوں نے کہا کہ ان کی آسیہ سے بہت دوستی تھی آسیہ شادی کے بعد فلمی دنیا چھوڑ کرامریکا چلی گئیں تھی جہاں وہ کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلا ہو گئیں تھیں جس کے بعد ان کا انتقال ہوگیا، انھوں نے اپنے دور میں بے شمارخوبصورت فلموں میں بطور ہیروئن کام کیا۔




اس تقریب میں لاہور سے فون پر ممتاز اداکار مصطفیٰ قریشی اور ہدایتکار حسن عسکری نے بھی خطاب کیا،اس پروگرام کی صدارت سنگیتا نے کی، مصطفی قریشی نے کہا فلم مولا جٹ آسیہ کی شاہکار فلم تھی، اداکارہ بہار بیگم نے کہا کہ آسیہ اپنے دور میںِ بام عروج پر تھیں مگر اس کے باوجود وہ اپنے سنیئر کابے حد احترام کرتی تھیں، تقریب سے ہدایتکار حسن عسکری ، جاوید سجاد ، مدیر نگاراسلم الیاس رشیدی ، قلمکار یوسف خان ، سماجی و ثقافتی شحصیت صدیق راجا اور چیئر مین بسمل آرٹس کونسل ابراہیم بسمل نے بھی خطاب کیا۔
Load Next Story