بھل صفائی میں کروڑوں کی کرپشن پانی نہ ملنے سے آبادگار پریشان

تحصیل کنری کی بنی سر واہ نہر سے ڈھائی فٹ مٹی نکالنے کیلیے 6کروڑ روپے جاری کیے گئے، صرف کچھ حصے میں برائے نام کیا گیا

مناسب بھل صفائی نہ ہونے کے باعث علاقے میں زرعی پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور زمینوں کو مطلوبہ مقدار میں پانی دستیاب نہیں۔ فوٹو: فائل

نہروں کی صفائی نہ ہونے کے باعث کنری میں زرعی پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے تحصیل کُنری میں بنی سر واہ نہر کی کھائی کے مقام سے کنُری 21 میل تک بھل صفائی کے لیے تقریباً 6کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کی تھی۔ جس سے نہر کے آغاز سے اختتام تک ڈھائی فٹ مٹی نکالنا تھی، لیکن صرف چند مقامات سے مٹی نکال کر کروڑوں روپے کی رقم مبینہ طور پر ہڑپ کر لی گئی۔




جبکہ جو برائے نام مٹی نکالی گئی اس کو بھی کناروں پر ڈال دیا گیا، جو دوبارہ نہر میں گر رہی ہے۔ مناسب بھل صفائی نہ ہونے کے باعث علاقے میں زرعی پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور زمینوں کو مطلوبہ مقدار میں پانی دستیاب نہیں اور فصلیں سوکھ رہی ہیں جسکے باعث آبادگار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ علاقے کے آباد گار وں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھل صفائی میںکرپشن کی تحقیقات کر کے ذمے داران کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔
Load Next Story