پیپلز پارٹی کی اقتدار سے رخصتی پرعوام خوش ہیں لیاقت جتوئی

5 سالہ دور ملک کیلیے عذاب تھا،اتحادیوں سے مل کر سندھ میں پی پی کو شکست دیں گے

لیاقت علی خان جتوئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا 5 سالہ دور حکومت ملک کیلیے ایک عذاب سے کم نہیں تھا. فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن سندھ کے چیف کوآرڈینیٹر لیاقت علی خان جتوئی نے کہا ہے کہ سندھ مسلم لیگ ن کا قلعہ بن چکا ہے اور عام انتخابات میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دادو اور جامشورو اضلاع سے پیپلز پارٹی کا خاتمہ کر کے دکھائینگے۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا 5 سالہ دور حکومت ملک کیلیے ایک عذاب سے کم نہیں تھا اور اب ان کی رخصتی پر عوام خوش ہیں،انھوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔




انھوں نے پیپلز پارٹی کے وزراء کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے ان کی کرپشن کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا اور کارکنوں سے کہا کہ وہ الیکشن کی تیاری کریں، تاکہ الیکشن میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر سندھ بھر میں پیپلز پارٹی کو شکست دی جا سکے۔
Load Next Story