ناصر اسلم کو نگراں بنایا گیا تودیگر آپشنز پر غورکرینگے کائرہ

نگراں وزیراعظم کے لیے پیپلزپارٹی کی دشمنی میں نام دے کر کمیشن کوامتحان میں ڈالا

نگراں وزیراعظم کے لیے پیپلزپارٹی کی دشمنی میں نام دے کر کمیشن کوامتحان میں ڈالا، کائرہ فوٹو: فائل

NEW DEHLI:
پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں نگران وزیراعظم کامعاملہ طے پاجائیگا۔

اگریہاںاتفاق نہ ہوا اور الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کے نامزدامیدوارجسٹس(ر)ناصراسلم زاہدکونگران وزیراعظم بنایا توپیپلزپارٹی دیگر آپشنز پرغورکریگی۔پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیاسے گفتگو میں انھوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کیلیے غیر جانبدار اوراچھی شہرت کے حامل لوگوںکے نام دیے ہیں۔




الیکشن کمیشن کو یہ بات دیکھنی ہوگی کہ اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعظم کیلیے نام پیپلزپارٹی کی دشمنی میںدیے اورکمیشن کو امتحان میںڈال دیاہے، وہ غیرجمہوری شخص ہیں، ان کی اور شریف برادران کی پالیسیوںمیںواضح فرق ہے،ایک سوال پرانھوںنے کہاکہ صدرزرداری الیکشن مہم چلانے کیلیے مستعفی نہیںہوں گے،الیکشن مہم یوسف رضا گیلانی ،راجا پرویز اشرف اور دیگر رہنما چلائیں گے۔
Load Next Story