کسی غیر سندھی کو وزیر اعلیٰ قبول نہیں کریں گے قادر مگسی
سندھیوں کو سندھ سے متعلق فیصلوں کا اختیار اور اقتدا ر دیے بغیرکراچی میں امن نہیں ہوگا
قادر مگسی نے کہا کہ ہمیں لندن میں بیٹھے الطاف حسین یا سندھ سے باہر بیٹھے کسی اور شخص کا سندھ میں اقتدار یا اختیار قبول نہیں۔ فائل
سندھ ترقی پسندپارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سمیت کسی بھی غیرسندھی کو بطور وزیر اعلیٰ سندھ قبول نہیں کرینگے۔
یہ بات انھوں نے پارٹی کی سالگرہ کے سلسلے میںمنائے جانیوالے یوم مادر وطن کے حوالے سے حیدرآباد کے علاقے قاسم آبادمیں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لندن میں بیٹھے الطاف حسین یا سندھ سے باہر بیٹھے کسی اور شخص کا سندھ میں اقتدار یا اختیار قبول نہیں۔
جب تک سندھیوں کو سندھ سے متعلق فیصلوں کا اختیار اور اقتدا رنہیں دیا جاتا کراچی میں امن قائم نہیں ہوگا اورملک میں خودکش حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ان کاکہنا تھاکہ سندھ کے عوام نے بے نظیر کی شہادت کے غصے کو ووٹ کی طاقت میں تبدیل کرتے ہوئے اس امید کے ساتھ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیے تھے کہ ان کی حکومت آنے کے بعد سندھ کیساتھ ہونیوالی نا انصافیوں کا ازالہ کیاجائیگا اور قاتلوں کو پھانسی دی جائیگی لیکن بے نظیرکے قاتل پرویز مشرف کو پورے اعزاز کیساتھ ملک سے باہر بھیج دیاگیا۔
انھوں نے بے نظیر بھٹو کے قتل میں آصف زرداری اور رحمن ملک کو ملوث قرار دیا اورمطالبہ کیا کہ ایک اعلی سطحی عدالتی کمیشن بنایا جائے جو اس واقعے میں انکے ملوث ہونیکی تحقیقات کرائے۔قادر مگسی کا کہنا تھاکہ ایس ٹی پی سندھ کے اندر 70 نشستوں پر انتخابات لڑیگی۔
سندھ یونائیٹڈپارٹی کے سربراہ سیدجلال محمود شاہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ سمندری جزائر سندھ کافطری حصہ ہیں جس پر سندھ کے عوام کااختیار ہے، سندھ کے نگراں وزیراعلی کی موجودگی میں صاف وشفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں، الیکشن کمیشن فوری مداخلت کرے اور غیرجانبدار افراد پر مشتمل سندھ حکومت بنائی جائے۔
جلسے سے جمعیت علما اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں سندھ کے غداروں کوایسا سبق سکھائیں گے کہ انہیں اپنی ماںکا دودھ یاد آجائیگا، پیپلزپارٹی نے سندھیوں سے ووٹ لے کر سندھ اور سندھیوں کے ساتھ غداری کی، اس کا ایم کیوایم کے ساتھ خفیہ معاہدہ ہے لیکن انکے تمام خواب جلد چکناچورہونگے۔
چیف جسٹس کراچی کے دوجزائر ملک ریاض کو تحفے میں دینے کا ازخود نوٹس لیں، اگر حکومت نے یہ جزیرے واپس نہیں لیے تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما عبدالرؤف مینگل، جماعت اسلامی کے رہنمااسداﷲ بھٹو، سلیم خان ترین، حیدرشاہانی، ڈاکٹررجب میمن، جنرل سیکریٹری ڈاکٹرعبدالحمیدمیمن، ترقی پسند ناری تحریک کی صدرحاکم زادی تھیبو سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں ایس ٹی پی کی سالگرہ کے حوالے سے ڈاکٹرقادرمگسی نے دیگر قائدین کے ہمراہ42 پونڈوزنی کیک کاٹا کیا۔