افغانستان پریمیئر لیگ کا انعقاد اکتوبر 2018 میں ہوگا یو اے ای میزبان

ایونٹ میں 5 ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر23 میچز کھیلے جائیں گے، چیف ایگزیکٹیو شفیق ستنکزئی

ٹیموں کی فروخت کے لیے نیلامی مارچ میں ہوگی، شفیق ستنکزئی۔ فوٹو: آئی سی سی

افغانستان پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کاا نعقاد اکتوبر 2018 میں ہوگا جب کہ یو اے ای میزبانی کرے گا۔


افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو شفیق ستنکزئی نے بتایا کہ ایونٹ میں 5 ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر23 میچز کھیلے جائیں گے تاہم ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ امارات کے کن شہروں میں میچز ہوں گے البتہ اس حوالے سے ہمیں امارات کرکٹ بورڈ سے باضابطہ منطوری مل چکی ہے۔

شفیق ستنکزئی نے بتایا کہ ٹیموں کی فروخت کے لیے نیلامی مارچ میں ہوگی، اس کے بعد پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد کیا جائے گا،40 غیرملکی کرکٹرز نے شرکت میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
Load Next Story