لیٹن ہیوٹ میامی ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے
جوائوسوساکوشکست،جیمز بلیک نے ریان ہیریسن کواسٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا.
میامی ماسٹرز ٹینس:آسٹریلوی پلیئر لیٹن ہیوٹ پرتگالی حریف جوائوسوساکے خلاف ریٹرن شاٹ کھیل رہے ہیں ، وہ یہ مقابلہ جیت گئے۔ فوٹو: اے اے پی
امریکی جیمز بلیک اور آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ میامی ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔
سابق ورلڈ نمبر10اور موجودہ 95 رینکڈ بلیک نے ہم وطن اور اپنے سے زیادہ چست و توانا 20 سالہ ریان ہیریسن کو اسٹریٹ سیٹس میں6-2,6-2 سے زیر کیا،33 سالہ بلیک نے7 درجے بلندی پر موجود ہیریسن کو شکست دینے میں صرف 57 منٹ لگائے، ایک اور میچ میں دو مرتبہ کے گرینڈ سلم فاتح آسٹریلوی لیٹن ہیوٹ نے پرتگال کے جواؤ سوسا کو6-1, 7-6(3)سے پچھاڑ دیا، ایک وقت میں ورلڈ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر رہنے والے32 سالہ ہیوٹ 2009 کے بعد پہلی مرتبہ اس ایونٹ میں شریک ہوئے۔
گذشتہ تین برسوں سے وہ زیادہ تر زخمی رہے ہیں، ان کے کولہے اور بائیں پاؤں کے آپریشنز بھی ہو چکے ہیں۔ مینز سنگلز کے تین کھلاڑی زخمی ہونے کی وجہ سے کھیل سے باہر ہوگئے، روس کے آندرے کزنیسٹوؤ کو رومانیہ کے وکٹر ہینسکو کیخلاف تیسرے سیٹ میں میچ سے ریٹائرڈ ہونا پڑا۔
اس وقت اسکور 4-6, 6-3, 4-1 رہا، اسپین کے روبرٹو بتستا اگوٹ کو سلواکیہ کے گریگا زیملجا کیخلاف دوسرے سیٹ جبکہ ارجنٹائن کے لیونارڈو مائر کو ہالینڈ کے ایگور سجسلنگ سے پہلے ہی سیٹ میں کورٹ سے واپس جانا پڑا۔ ویمنز ایونٹ میں 2006 کی چیمپئن روس کی سویٹلانا کزنٹسووا نے اسپین کی لورڈس ڈومینگز لائنو کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3, 6-3سے قابو کر لیا،17سالہ وائلڈ کارڈ انٹری ہولڈر وکٹوریہ ڈوول نے جمہوریہ چیک کی انڈریا ہلاواکوواکو 7-6 (4), 6-4سے شکست دی۔