چیف الیکشن کمشنر آئندہ24گھنٹوں میں قوم سے خطاب کریں گے
اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کے خطاب کیلیے تقریر کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کے خطاب کیلیے تقریر کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ریٹائرڈ) فخر الدین جی ابراہیم آئندہ 24گھنٹوں میں عام انتخابات کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لینے کے لیے اہم اعلانات کر سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کے خطاب کیلیے تقریر کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے عوام کو انتخابات کے حوالے سے اعتماد میں لینے کے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں اگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقریر کے مجوزہ مسودے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر یہ بتائیں گے کہ صدر نے انتخابات کے لئے 11مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔
آئینی مدت میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔ عدلیہ کے افسران کا بطور ریٹرننگ افیسر تقرر کر دیا گیا ہے، بین الاقوامی معیار کے بیلٹ باکس منگوائے گئے ہیں۔ انتخابی نتائج کو شفاف بنانے کے لیے معاملات کو انٹرنیٹ سے منسلک کیا گیا ہے۔ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے اورسخت ترین سیکیورٹی انتظامات ہوں گے۔