کراچی میں فائرنگ خاتون اور2پولیس اہلکاروں سمیت8ہلاک
ایک مقتول اہلکارنذیر کے2بھائی قتل ہوچکے ہیں، ملیرسے انجینئر کی لاش ملی،نیو کراچی اور اجمیر نگری میں فائرنگ
ڈیفنس میں بیٹی کو اسکول سے لانے کیلیے جانیوالی خاتون اور شہید ملت روڈ عبور کرتے ہوئے خاتون فائرنگ سے ہلاک ۔ فوٹو : ایکسپریس
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون اور پولیس اہلکار سمیت8 افراد ہلاک اور2 زخمی ہو گئے۔
فیروز آباد تھانے کی حدود شہید ملت روڈ سگنل پر ایک موٹر سائیکل پر سوار3 ملزمان نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل45سالہ نذیر احمد ولد زیور داد ہلاک ہو گیا اور پولیس موبائل کا ڈرائیور محمد شعیب ولد شاہد زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر36 سالہ روبینہ دختر دلدار حسین ہلاک ہو گئی، واردات کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
مقتول پولیس اہلکار اورنگی ٹاؤن نمبر4سیکٹر 4/Eکا رہائشی تھا ، مقتول کی2لڑکیاں اور3لڑکے ہیں مقتول کے ایک بھائی پولیس کانسٹبل شبیر احمد کوبھی6 سال قبل نامعلوم ملزمان نے سائٹ میٹروول میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا جبکہ ایک دوسرے چھوٹے بھائی بشیر کو نامعلوم ملزمان نے1992میں سیہون شریف جاتے ہوئے اغوا کر لیا تھا بعد ازاں اس کی لاش ملی تھی۔
واقعے کے وقت فیروز آباد تھانے کی دہلی مرکنٹائل کمیونٹی کی جانب سے ملی ہوئی سوزوکی پک اپ موبائل میں پولیس اہلکار موبائل اور ڈرائیور شعیب شہید ملت روڈ سگنل پر کھڑے ہوئے تھے کہ ایک125موٹر سائیکل پر3افراد کو دیکھ کر انھیں روکنے کی کوشش کی جس پر نقاب پوش ملزم نے پستول نکال کر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، مقتولہ روبینہ سڑک عبور کر رہی تھی کہ فائرنگ کی زد میں آگئی فیروز آباد پولیس نے زخمی شعیب کی مدعیت میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز8 اسٹریٹ نمبر18خیابان رومی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے35 سالہ محمد بخش بھٹی ولد خان محمد بھٹی ہلاک اور32سالہ خاتون ثنا کھوسو زوجہ محمد خان کھوسو زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق زخمی خاتون خیابان راحت کی رہائشی ہے ، خاتون اور اس کے خانسامہ کا آبائی تعلق جیکب آباد سے ہے واقعے کے وقت خاتون اپنی بیٹی کو لینے مونٹیسوری آئی تھی موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار روک کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خانسامہ ہلاک ہو گیا جبکہ گولی خاتون کی گردن سے چھوتی ہوئی گزر گئی۔ کھو کھرا پار تھانے کی حدود ملیر سکھیا گوٹھ جلبانی روڈ سے ملنے والی40 سالہ شخص کی لاش کی شناخت ٹیکسٹائل انجینئر شاہد حسین صدیقی ولد مطیع الرحمٰن صدیقی کے نام سے کر لی گئی۔ نیو کراچی صنعتی علاقے کے سیکٹر5/Fمیں فائرنگ سے محمد عمر ولد محمد حفیظ زخمی ہو گیا۔
خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی دعا شادی ہال کے قریب فائرنگ سے شہزاد ولد اکرم زخمی ہو گیا۔ پاکستان بازار کے علاقے سیکٹر 14-C اورنگی ٹاؤن میں واقع بلال کالونی قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 52 سالہ محمد سراج ہلاک ہوگیا۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 7/B مکان نمبر L-43 سے 42 سالہ عبدالغفار کی 2 دن پرانی لاش ملی جو پرسرار طور پر ہلاک ہوگیا ، پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔ عوامی کالونی کے علاقے کورنگی 6 میں واقع تھلے کے عقب سے 38 سالہ نامعلوم شخص کی لا ش ملی۔
پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن سیکٹر 6-B مکان نمبر 591 پی ایم ٹی والی گلی میں رہائش پذیر 40 سالہ اسلم بھٹو ولد غلام نبی کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ مقتول ٹریفک پولیس میں تعینات تھا جبکہ اس سے قبل وہ سی آئی ڈی میں ڈیوٹی دیتا تھا جہاں سے اس نے اپنا تبادلہ کرالیا تھا۔