دسویں جماعت کی مارک شیٹ کے اجرا کاشیڈول جاری
مارک شیٹ صبح 9سے 12بجے تک بورڈ کے کانفرنس ہال سے جاری کی جائینگی

KARACHI:
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے سال 2012کی مارک شیٹ کے اجرا کا شیڈول جاری کردیا ہے بورڈکی ناظم امتحانات پروفیسررفعیہ ملاح کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق میٹرک سائنس روپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2012 کی مارک شیٹ 9اگست سے جاری ہونگی۔
جمعرات9اگست کو نیوکراچی ،نارتھ نا ظم آباد ،گلبرگ ، لیاقت آباد ،جمشید ٹائون اورگلشن اقبال کے اسکولوں کی مارک شیٹس جاری کی جائیں گی جمعہ 10اگست کوکیمارڑی ، سائٹ ،لیاری ،کورنگی،اورنگی ٹائون اوربلدیہ ٹائون کے اسکولوں کوجبکہ ہفتہ 11اگست کوصدر، شاہ فیصل ٹائون،لانڈھی ،ملیر ،بن قاسم اورگڈاپ ٹائون کے اسکولوں کومارک شیٹ جاری کی جائیں گی تمام الحاق شدہ سیکنڈری اسکولوں کے سربراہ کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کومتعلقہ تاریخوں میں بورڈ میں اتھارٹی لیٹرکے ہمراہ بھیج دیں،مارک شیٹ صبح 9سے 12بجے تک بورڈ کے بلاک بی کانفرنس ہال فرسٹ فلورسے جاری کی جائیں گی۔