شام لڑائی میں مزید58ہلاک کیمیائی ہتھیاروں کی آزادانہ تحقیقات کا اعلان

اسرائیلی سرحدسےجولان کی پہاڑیوں پرباغیوں کاقبضہ،کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال شرمناک جرم ہوگا،جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ۔

جوہری صلاحیت تو تباہ کر دی گئی تھی تاہم شام کے پاس کیمیکل ہتھیار موجود ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ وہ دہشتگردوں کے ہاتھ لگیں، شمعون پیریز. فوٹو: رائٹرز

شام میں جاری لڑائی کے دوران جمعرا ت کوکم ازکم مزید58 افرادہلاک ہوگئے۔

باغیوں نے اسرائیلی سرحدسے ملحہ جولان کی پہاڑیوں پرقبضہ کرلیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے لڑائی میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کی آزادانہ انکوائری کرانے کا اعلان کیاہے۔بانکی مون نے کہاہے کہ شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال شرمناک جرم ہوگا۔


دوسری جانب اسرائیلی صدر شمعون پریز نے کہا ہے کہ شام کے پاس کیمیکل ہتھیاروں کا جو ذخیرہ ہے وہ کسی طور بھی دہشت گرد گروپوں کے ہاتھ نہیں لگنا چاہیئے، وہ امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ اسرائیلی صدر نے کہا کہ خوش قسمتی سے شام کی جوہری صلاحیت تو تباہ کر دی گئی تھی تاہم بدقسمتی سے کیمیکل ہتھیار وافر مقدار میں اس کے پاس موجود ہیں۔



انھوں نے کہا ہم نہیں چاہتے کہ وہ ہتھیار دہشتگردوں کے ہاتھ لگیں اگر ایسا ہوا تو اس کا نتیجہ بہت بڑے سانحہ کی صورت میں نکل سکتا ہے، اسرائیلی صدر کا بیان شامی صدر بشار الاسد اور باغیوں کے ایک دوسرے پر صوبے حلب میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کے ایک دن بعد آیا ہے، اس علاقے میں 31 شامی مارے گئے تھے۔
Load Next Story