اسپیکرز کوپروٹوکول کے ساتھ انتخابی مہم چلانے کی اجازت

شیڈول آنے تک ووٹرزکا اندراج جاری رہیگا،23 مارچ کو دفاتر کھلے رہیں گے، ایڈیشنل سیکریٹری

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں دوسری بار ترمیم کی ہے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو فراہم پروٹوکول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔

اب اسپیکرز اپنی انتخابی مہم چلا سکیں گے اس ضمن میں جمعرات کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے موجودہ اسپیکرز انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے پروٹوکول استعمال کر سکیں گے جب تک نئے اسپیکرز کا انتخاب نہیں ہو جاتا ان کو پروٹوکول حاصل رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسپیکرز اگر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں تو ان کو اپنی انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق میں پروٹوکول کے استعمال پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے




تاہم پولنگ کے روز اسپیکرز پروٹوکول کے ساتھ پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیںجا سکیں گے۔ آئی این پی کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے کہا ہے کہ انتخابی شیڈول کے حتمی اعلان تک ووٹر لسٹوں میں اندراج جاری رہے گا، ووٹر کی رجسٹریشن کے لیے 23 مارچ کو بھی الیکشن کمیشن کے دفاتر کھلے رہیں گے۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں دوسری بار تبدیلی کی ہے۔
Load Next Story