جامعہ کراچی میں جدید با ئیوریسورس سینٹر کا افتتاح

علمی وتحقیقی سرگرمیاںجامعات کا اثاثہ ہوتی ہیں،وائس چانسلرپروفیسرمحمدقیصر

علمی وتحقیقی سرگرمیاںجامعات کا اثاثہ ہوتی ہیں،وائس چانسلرپروفیسرمحمدقیصر۔ فائل فوٹو

لاہور:
جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدقیصرنے کہاہے کہ علمی وتحقیقی سرگرمیاں جامعات کا حتمی اثاثہ ہوتی ہیں ان سرگرمیوں کے سلسلے میں امریکن سوسائٹی آف مائیکروبیالوجی ، یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ایگریکلچر ، یونیورسٹی آف ایڈہائوکا شعبہ مائیکروبیالوجی اور جامعہ کراچی کے ساتھ مالی اور علمی تعاون قابل ستائش ہے۔


ان کے باہمی تعاون سے شعبہ مائیکروبیالوجی میں چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد اور شعبہ مائیکروبیالوجی میں KU-ASM Bio Resource Centre کا قیام قابل قدر کارنامہ ہے اس عمل سے جامعہ کراچی کے طلبا کو علمی وتحقیقی سرگرمیوں کے مزید مواقع میسر آئیں گے ، ان خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے شعبہ مائیکروبیالوجی میںKU-ASM Bio Resource Centreکے افتتاح کے موقع پر کیا،اس موقع پر ڈاکٹر گلین اور باربرا نے سینٹر کیلیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایااور سینٹر کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان بھی کیا ، پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے پروفیسر ڈاکٹر باربرا، ڈاکٹر گلین کا شکریہ اداکیا۔
Load Next Story