سیشن جج حسن فیروز کا لاک اپ سٹی کورٹ کا دورہ
آج خواتین جیل ،9اگست کو سینٹرل اور10اگست کو ملیر جیل کا دورہ کریں گے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی حسن فیروز نے جوڈیشل مجسٹریٹس کے ہمراہ عدالت عالیہ کی ہدایت پر سٹی کورٹ کے لاک اپ اور ریمانڈ روم گارڈن کا دورہ کیا، اس موقع پر تین قیدی بچوں کی منظور شدہ ضمانتوں کو کم کرکے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ وہ شیڈول کے مطابق آج خواتین کی جیل کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے سیشن جج جنوبی کو کراچی کے مختلف جیلوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر سیشن جج نے جیلوں کا دورہ کرنے کا شیڈول جاری کردیا ہے اور متعلقہ جیل حکام کو آگاہ کردیا ہے، منگل کو لاک اپ سٹی کورٹ اور بچوں کے ریمانڈ روم گارڈن کا دورہ کیا تھا اور تین قیدی بچوں کی ضمانت کو کم کرکے صرف دس روپے تک کردی، فاضل جج نے ضمانت جمع کرانے کے بعد ان کی رہائی کا حکم دیا، سیشن جج آج خواتین جیل کا دورہ کریں گے۔
9اگست کو سینٹرل جیل اور 10اگست کو ملیر ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کریں گے، اس سلسلے میں جیل حکام کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ قیدیوں کو سیشن جج کے روبرو پیش کریں تاکہ وہ اپنے مسائل سے آگاہ کریں، اگر کوئی قیدی صرف ضمانت نہ ہونے کے باعث قید ہے وہ بھی اپنی درخواست موقع پر سیشن جج کو دے سکتا ہے۔